فیس کی عدم ادائیگی پر اسکول انتظامیہ کی بچی کو انسانیت سوز سزا

تحقیقات مکمل ہونے تک اسکول انتظامیہ بچی سےفیس نہ لے، محکمہ تعلیم سندھ


عائشہ خان October 19, 2022
فوٹو فائل

ناظم آباد میں نجی اسکول انتظامیہ نے اضافی فیس ادا نہ کرنے پر بچی کو ایک ٹانگ پر کھڑا ہونے کی سزا دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام بچوں کی اچھی تعلیم کی خاطر نجی اسکول کے ظلم کا شکار بھی ہونے لگے، کراچی کے علاقے ناظم آباد کے ایک نجی اسکول نے بچی کو فیس ادا نہ کرنے پر سخت سزا دے دی۔

اسکول کے باہر والد کے احتجاج کی ویڈیو وائرل ہونے پر محکمہ تعلیم سندھ نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری شروع کی۔

بچی کے والد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیس باقاعدگی سے ادا کی جاتی ہے، اسکول انتظامیہ کی جانب سے اچانک اضافی فیس کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

والد کا کہنا ہے کہ میری غلطی تھی بھی تو سزا مجھے دیتے بچی کو کیوں دی۔

اس سے متعلق اسکول کی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ بچی نے 2019ء سے کوئی فیس ادا نہیں کی، فیس نہ لانے پر ٹیچر نے بچی کو 15منٹ کلاس کے باہر کھڑا کیا۔

محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک اسکول انتظامیہ بچی سےفیس نہ لے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں