پنجاب اسمبلی میں سینیٹر اعظم سواتی کے حق میں قرارداد منظور

آزادی اظہار رائے کسی بھی مہذب معاشرے کا بنیادی جزو ہے اور اس کی آئین پاکستان بھی اجازت دیتا ہے، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک October 19, 2022
فوٹو فائل

پنجاب اسمبلی نے سینیٹر اعظم سواتی سے اظہار یکجہتی کیلیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں رکن اسمبلی علی افضل ساہی نے سینیٹر اعظم سواتی سے اظہارِ یکجہتی کیلیے قرار داد پیش کی۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ اعظم سواتی کو رات کے اندھیرے میں امپورٹڈ حکومت کی ایما پر غیرقانونی طور پر گرفتار کر کے ریاستی جبر کے پہاڑ توڑے گئے، جس کا سلسلہ جاری ہے۔

علی افضل ساہی نے قرارداد کے متن میں کہا کہ آزادی اظہار رائے کسی بھی مہذب معاشرے کا بنیادی جزو ہے اور اس کی آئین پاکستان بھی اجازت دیتا ہے۔

اسپیکر اسمبلی نے رکن اسمبلی کو قرارداد پیش کرنے کی مںظوری دی جس کو اراکین نے کثرت رائے سے منظور کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اجلاس کو ملتوی کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں