ٹیکنو کا کیمون 19 پروMondrain پاکستان کا پہلا رنگ بدلنے والا فون

مشہور برانڈ ٹیکنو کلر چینجنگ ٹیکنالوجی سے آراستہ پہلا کیمون 19 پرو Mondrain فون پیش کیا ہے جو تیزی سے مقبول ہورہا ہے


ویب ڈیسک October 19, 2022
پاکستان میں اسمارٹ فون کے معروف برانڈ ٹیکنو نے کیمو 19، Mondrain سیریز کے تحت پاکستان کا پہلا رنگ بدلنے والے اسمارٹ فون پیش کردیا ہے جوبہترین فوٹوگرافی اور باریک ترین بیزل کے فیچر بھی رکھتا ہے۔ فوٹو: ٹیکنوپاکستان

پاکستان کے مشہورومعروف اسمارٹ فون برانڈ ٹیکنو نے حال ہی میں اپنی کیمرہ پر مبنی کیمون سیریز کا نیا فون کیمون 19 پرو Mondrain Edition لانچ کیا ہے ۔ اس فون میں کیمرے کو مرکزی اہمیت دی گئی ہے جبکہ ساتھ ہی ، ایک منفرد اور خوبصورت ڈیزائن بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

یہی وجہ ہے اب سوشل میڈیا پر یہ فون ایک 'ٹرینڈ سیٹر' بن کر ColorChangingMobile# ہیش ٹیگ کے ساتھ مقبول ہورہا ہے اور صارفین کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے۔

فون کی بیک سائیڈ پر'پولی کرومیٹک آئسومرٹیکنالوجی' کے تحت ایسےڈیزائن کیا گیا ہے جو سورج کی روشنی جذب کرتے ہوئے اسے مختلف رنگوں میں ڈھالتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیکنو کے Mondrian Edition کا یہ ایسا فیچر ہے جو پاکستانی مارکیٹ میں اسے رنگ بدلنے والا پہلا اسمارٹ فون بناتا ہے۔

کیمون 19 پرو، Mondrain کا بارڈرلیس کیمرا اسے دیگر موبائل فون سے ممتاز بناتے ہوئے ایک منفرد مقام دیتا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ دیکھنے میں یہ بہت دیدہ زیب بھی ہے جو فون کو 'پریمیئم لک' دیتا ہے۔

ٹیکنو کمپنی نے اپنے اس نئے فون کے لیے مشہور لاطینی پینٹر'Peat Mondrain' کے فن پاروں سے اثر لیا ہے۔ اس کی مصوری سے متاثر ہوتے ہوئے فون کی پشت یا بیک ڈیزائن کی گئی ہے جو خود اس پینٹر کے لیے بھی ایک خراجِ تحسین ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کیمون 19 پرو سیریز فون اپنے عمدہ ڈیزان اور صرف 0.98 ملی میٹر باریک ترین یعنی slimmest بیزل کی وجہ سے بین الاقوامی سطح کے Muse ڈیزائن ایوارڈ اور IF ڈیزائن ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکا ہے۔

اس فون کے ڈیزائن کے ساتھ اس کا کیمرہ بھی صارفین کی توجہ کا مرکز بنا۔اس کا فرنٹ کیمرہ 32 میگاپکسل کا 'اے آئی بیوٹی کیمرہ' ہے جبکے پچھلے کیمرے سینسر میں 64 میگاپکسل'برائٹ نائٹ پورٹریٹ' RGBW(G+P) سینسر ہے جس کے کئی لاجواب فیچرز ہیں۔ ان میں پروموڈ، فلم موڈ، اسکائی شاپ جیسی سہولیات اسے مناسب قیمت میں بہترین کیمرہ فون بناتے ہیں۔

مین کیمرہ سینسر کے علاوہ اس موبائل میں موجود50 میگاپکسل کا 2X 'زوم پورٹریٹ لینس' درحقیقت 50 ایم پی کا ایسا پہلا پورٹریٹ لینس ہے جو 2X زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ پھر آرجی بی ڈبلیو سینسر ٹیکنالوجی سے لی گئی تصویر میں روشنی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے جو نہ صرف تصاویر کے معیار کو بڑھاتا ہے بلکہ اسے مزید روشن، واضح اور نمایاں کرتا ہے۔ گویا کہ یہ ایک انسانی آنکھ کی طرح ہی تصاویر لیتا ہے اور اسے ڈسپلے میں ظاہر کرتا ہے۔

کیمون 19 پرو سیریز فون میں 8 جی بی ریم پیش کی گئی ہے جسے میں ورچول ریم کی مدد سےمزید 5 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس کی پرفارمنس کو مزید بہتر بنانےکے لیے میڈیا ٹیک ہیلو جی 96 پروسیسرلگایا گیا ہے۔ پھر ڈسپلے کا ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے جو ایک ہائی ریفریش ریٹ بھی ہے اور موبائل فون کے تجربے کو پرلطف اور تیز تر بناتا ہے۔ جبکہ 0.98 ملی میٹرکا بیزل باریک ترین ہے جو اسمارٹ فون کو چارچاند لگاتا ہے۔

ان تمام خصوصیات کی بنا پر ٹیکنو کیمو 19پرو Mondrain آپ کے لیے ایک بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔ اگر آپ فوٹوگرافی اور آرٹ سے شغف رکھتے ہیں تو بھی یہ فون آپ کے ہی پیش کیا گیا ہے۔

یہ موبائل آف لائن اور آن لائن مارکیٹس میں 51,999 روپے میں دستیاب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں