پاکستان کو جاپان سے 17 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض ادائیگی کیلیے مزید رعایت مل گئی

پاکستان اورجاپان کی امدادی ایجنسی (جائیکا) کے درمیان معاہدہ ہو طے پاگیا


Irshad Ansari October 19, 2022
(فوٹو : فائل)

پاکستان اورجاپان کی امدادی ایجنسی (جائیکا) کے درمیان معاہدہ ہو طے پاگیا جس کے تحت پاکستان کو 17 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرضے ادائیگی میں مزید رعایت مل گئی۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان اور جاپان کی امدادی ایجنسی (جائیکا) کے درمیان طے پانے والے جی 20 فریم ورک کے تحت 17 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کی ادائیگی موٴخر کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔

معاہدے کے تحت جی 20 فریم ورک کے تحت پاکستان کی 17 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کی ادائیگی موٴخر ہوگی، یہ رقم جولائی اور دسمبر 2021 سے قابل ادا ہے۔

معاہدے کے تحت پاکستان کو قرض ادائیگی میں ایک سال کی مزید رعایت بھی مل گئی اور اب 6 سال میں رقم ادا کرنا ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق قرض ادائیگی نیم سالانہ قسطوں میں کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں