منہ میں 150 موم بتیاں جلانے کا گینیز ریکارڈ

ڈیوڈ رش نے 30 سیکنڈوں تک 150 موم بتیاں منہ میں جلا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا

(تصویر: یوٹیوب)

امریکا کے ایک شخص نے 30 سیکنڈوں تک 150 موم بتیاں منہ میں جلا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ وہ اس سے پہلے بھی اس ریکارڈ کی کوشش کر چکے ہیں لیکن کچھ موم بتیاں منہ سے گِر جانے کی وجہ سے وہ ریکارڈ نہیں بنا سکے تھے۔

ریکارڈ بنانے کے لیے کی جانے والی حالیہ کوشش کے بعد ڈیویڈ رش کا کہنا تھا کہ تمام موم بتیوں کا وزن اتنا تھا کہ منہ میں لعاب کی بہتات کی وجہ سے موم بتیاں پھسلنے لگیں۔ صرف 5 سیکنڈز میں وہ منہ سے پھسل کر گرتی محسوس ہوئیں اس لیے پھر انہوں نے موم بتیوں کو داتوں سے مزید سختی سے پکڑ لیا۔


انہوں نے کہا کہ اس کوشش کے دوران انہوں نے آنکھ پر حفاظتی شیلڈ لگائی ہوئی تھی لیکن موم بتیوں کے دھوئیں سے مشکل کا سامنا تھا۔

اس سے قبل شمالی کیرولائنا کے جیریٹ جیمز 2021 میں 105 موم بتیوں سے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے ڈیوڈ رش اپنی اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے 250 کے قریب گینیز ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔
Load Next Story