اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کروڑوں روپے مالیت کے آئی فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
ابوظہبی سے آنے والے 3 مسافروں کے پاس سے 106آئی فون 14 میکس پرو، 12میک بک اور 37 نئے و استعمال شدہ لیپ ٹاپ برآمد ہوئے
محکمہ کسٹمز نے اسلام آباد انڑنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے آئی فون، میک بکس، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
حکام کے مطابق پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کے262 کے ذریعے اسلام آباد آنے والے تین مسافروں کو روک کر چیک کیا گیا تو اُن کے سامان سے 106آئی فون فورٹین میکس پرو، 12میک بک اور 37 نئے و استعمال شدہ لیپ ٹاپ ،6 آئی پیڈ پرو ،منی اور 20 استعمال شدہ ٹیب ڈیوائسز برآمد ہوئیں۔
علاوہ ازیں مسافروں کے سامان سے ایپل کی 4 گھڑیاں 6 ایئرپوڈز 3 پلے اسٹیشن ،چارجر ہیڈ فون اور دیگر ایسیسریز برآمد ہوئیں۔ کسٹمز نے سامان ضبط کرکے مسافروں سے تحقیقات شروع کردیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ ضط کیے گئے موبائل فونز و آلات کی مالیت تقریبا پانچ کروڑ روپے بنتی یے ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز عاصم رحمان نے محنت سے فرائض سرانجام دینے پر کسٹمز عملے کی کارکردگی کو سراہا ہے اور مزید محنت و دلجمعی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایات کی ہیں۔