سابق بھارتی کرکٹر نے حارث رؤف کو شاہین سے زیادہ خطرناک بولر قرار دیدیا

سابق بھارتی بلے باز نے وارم اپ میچ میں افغانی بلے بازوں کو آؤٹ کرنے پر شاہین کے ان سوئنگ یارکر کی تعریف بھی کی


ویب ڈیسک October 20, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے حارث رؤف کو شاہین آفریدی سے زیادہ خطرناک بولر قرار دے دیا۔

سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستانی گیند بازوں سے متعلق ٹوئٹر پر تبصرہ کیا اور حارث رؤف کو زیادہ پاک بھارت میچ کے لیے زیادہ خطرناک محسوس کیا۔

انہوں ںے لکھا کہ گیند باز غیر متوقع کارکردگی دکھا سکتے ہیں لیکن وہ شاہین نہیں حارث رؤف ہیں کیوں کہ ممکن ہے کہ 23 اکتوبر کو کھیلے جارہے میچ میں شاہین دستیاب نہ ہوں۔



سابق بھارتی بلے باز نے وارم اپ میچ میں افغانستان کے اوپنر کو آؤٹ کرنے پر شاہین کے ان سوئنگ یارکر کی تعریف کی۔

آکاش چوپڑا نے کہا کہ شاہین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے دو وارم اپ میچز افغانستان اور انگلینڈ کے خلاف کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے افغانستان کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کی جب کہ حارث رؤف نے بھی افغانستان کے خلاف دو وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رؤف نے ستمبر میں پاکستان میں کھیلی گئی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف بھی وکٹیں حاصل کی تھیں۔

دوسری جانب شاہین نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے تین اہم کھلاڑیوں روہت شرما، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں