فائراسٹیشن کے ملازمین کا قتل پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں ایک اور ملزم گرفتار

کورنگی سے ملزم صدیق بابا کو گر فتار کرکے اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا


ویب ڈیسک October 20, 2022
—فائل فوٹو

کورنگی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرکے فائراسٹیشن کے 2 ملازمین کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ کورنگی سے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم صدیق بابا کو گر فتار کرکے اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے یکم اکتوبر 2022کورات کے وقت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کورنگی فائر اسٹیشن کے 2 ملازمین کو قتل کیا تھا، ملزم کا ساتھی شیخ بلال ظفر فاروقی پہلے ہی رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں