جہلم ن لیگ کا مقامی رہنما ڈکیتی و اغوا کے بعد قتل

نامعلوم ملزمان لیگی رہنما کو راستے میں قتل کرکے لاش جی ٹی روڈ کالا گجراں کے مقام پر پھینک کر فرار ہو گئے

6 مسلح ڈاکو سابق چیئرمین راجا رؤف کے گھر میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کی،، پولیس (فوٹو فائل)

پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما کو ڈکیتی اور اغوا کی واردات کے بعد قتل کردیا گیا۔


پولیس کے مطابق 6 مسلح ڈاکو سابق چیئرمین راجا رؤف کے گھر میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کی، بعد ازاں ڈکیت لیگی رہنما راجا رؤف کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

نامعلوم ملزمان نے راجا رؤف کو راستے میں گولی مار کر قتل کردیا اور لاش جی ٹی روڈ کالا گجراں کے مقام پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ مقتول کی لاش سول اسپتال منتقل کرکے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
Load Next Story