آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے پہاڑوں پر رواں سال کی پہلی برفباری
برف باری کی وجہ سے وادی لیپا میں سردی آگئی
آزاد کشمیر کی وادی لیپا میں رات سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
برف باری کی وجہ سے وادی لیپا میں سردی آگئی، شہریوں نے گرم کپڑے نکال لیے جب کہ وادی لیپا کے مختلف بازاروں میں گرم کپڑوں کی دکانوں پر رش لگ گیا۔
ڈڈیال میں بھی بادل برس پڑے، گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔
میرپور شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث سرد موسم کا آغاز ہوگیا۔