اسلام آباد میں ڈینگی تیزی سے پھیلنے لگا 24 گھنٹوں میں مزید 111 افراد متاثر

دیہی علاقوں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2369 اور شہری علاقوں میں 1728 ہوگئی


ویب ڈیسک October 20, 2022
نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 44 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق (فوٹو فائل)

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کیسز بڑھنے کی رفتار میں تیز اضافہ ہونے لگا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 111 افراد میں ڈینگی کی تشخیص کا اندراج کیا گیا۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام ّباد میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے متاثرہ افراد میں سے 56 کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے، جن کی مجموعی تعداد 2 ہزار 369 تک پہنچ چکی ہے۔

طبی حکام کے مطابق شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 55 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 1 ہزار 728 ہوگئی۔ شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 44 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں