برطانیہ میں وزیرخزانہ کے بعد وزیرداخلہ بھی مستعفی

برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کو مارکیٹ سے متعلق فیصلوں پرشدید تنقید کا سامنا ہے

وزیرداخلہ نے حکومتی پالیسیوں کو استعفے کا جواز قرار دیا:فوٹو:فائل

برطانیہ میں وزیرخزانہ کے بعد وزیرداخلہ نے بھی حکومتی پالیسیوں سے اختلاف پراستعفیٰ دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ کی وجہ حکومتی پالیسیوں سے اختلاف کو قرار دیا۔ان کی جگہ سابق وزیرٹرانسپورٹ گرانٹ شپس کو نیا وزیر داخلہ مقرر کردیا گیا ہے۔


وزیرداخلہ سے قبل برطانوی وزیرخزانہ بھی استعفیٰ دے چکے ہیں۔ برطانیہ کی وزیراعظم لزٹرس کے لیے وزرا کے استعفوں کے بعد مشکل صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ لزٹرس کو چند روز کے اندر مارکیٹ اور معیشت کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

سیاستدانوں اور تجارتی شعبے کے افراد نے برطانوی وزیراعظم لزٹرس کے فیصلوں کو ملک کے لیے نقصان دہ اور جلد بازی میں کیے گئے فیصلے قرار دیا ہے۔ لز ٹرس نے سابق وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت ختم ہونے کے بعد 6ستمبر کو عہدہ سنبھالا تھا۔
Load Next Story