حیدرآباد سکھرموٹروے تعمیر کا ٹھیکہ ایوارڈ کرنے کی منظوری

میگاپراجیکٹ صوبہ سندھ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ،روزانہ 30تا40 ہزار گاڑیاں سفر کرینگی

موٹروے کو عالمی معیار کے مطابق30ماہ میں مکمل کیا جائیگا،وزیر مواصلات مولانااسعد محمود۔ فوٹو: فائل

نیشنل ہائی وے کونسل نے حیدر آباد،سکھر موٹروے کی تعمیر کا ٹھیکہ ایوارڈ کرنے کی منظوری دے دی۔

سکھر حیدر آباد موٹروے کو 30 ماہ کے دورانیے میں مکمل کیا جائیگا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی سپریم باڈی نیشنل ہائی وے کونسل نے 306 کلو میٹر طویل حیدر آباد،سکھر موٹروے(M-6) کی تعمیر کا ٹھیکہ ایوارڈ کرنے کی منظوری دیدی گئی۔


حیدر آباد۔سکھر موٹرویمیگاپراجیکٹ کی تعمیر صوبہ سندھ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا،سکھر حیدر آباد موٹروے پر 15 انٹرچینجز،دریائے سندھ پر ایک بڑا پل،نہروں پر82پل بنائے جائے گے جبکہ 19 اوورپاس پل، 6 فلائی اوورزاور10 سروس ایریاز تعمیر کئے جائیں گے۔

حیدر آباد سکھر موٹروے پر روزانہ تقریبا تیس سے چالیس ہزار گاڑیاں سفر کریں گی،حیدر آباد۔سکھر موٹرویکی تعمیر سے پشاور۔کراچی موٹروے کا منصوبہ مکمل ہوجائے گا،ایم 6 پشاور۔ کراچی موٹروے کے منصوبے کا آخری سیکشن ہے جس کی تعمیر سے کراچی اور پشاور کے درمیان موٹروے کی سہولت میسر آئے گی۔
Load Next Story