یورپی یونین نے ایران کے ڈرونز 3فوجی افسران پرپابندی عائد کردی

یوکرین نے روس کیخلاف جنگ کے دوران 200 سے زائد ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے


ویب ڈیسک October 20, 2022
ایرانی ڈرون کمپنی اور فوجی افسران کے اثاثے منجمد کردئیے گئے ہیں:فوٹو:فائل

یورپی یونین نے ایران کی ڈرون بنانے والی کمپنی اور دو سینئیر فوجی افسران پر پابندی عائد کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے ایران کی ڈرون بنانے والی ایک کمپنی اور پاسداران انقلاب کےبریگیڈئیر جنرل سعید آغا جانی سمیت 3 سینئر فوجی افسرا ن پر پابندی عائد کردی۔

ایرانی ڈرون کمپنی اور فوجی افسروں پر پابندی یوکرین جنگ میں مبینہ طور پر ڈرون فراہم کرنے کے الزام پر لگائی گئی ہے۔یوکرینی فوج کا دعویٰ ہے کہ 13 ستمبر سے اب تک 220 سے زائد ایرانی ساختہ ڈرون گرائے جا چکے ہیں۔ ایرانی فوجیوں اور کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور ان پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ اثاثے بھی منجمد کر دئیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔