لکھ لیں پاکستان ورلڈکپ کیلئے آئے گا لیکن بھارت وہاں نہیں جائے گا آکاش چوپڑا

ایشیاکپ 2023 کا انعقاد ایک نیوٹرل مقام پر ہی ہوگا، سابق کرکٹر


ویب ڈیسک October 20, 2022
ایشیاکپ 2023 کا انعقاد ایک نیوٹرل مقام پر ہی ہوگا، سابق کرکٹر (فوٹو: کرک انفو)

سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ نے کہہ دیا کہ بھارت ایشیاکپ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا تو یہ ایک حقیقت ہے۔

پاکستان کے بھارت میں ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کے ممکنہ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے آکاش چوپڑہ کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ میگا ایونٹ کے مقابلے بہت چھوٹا ایونٹ ہے اور ورلڈکپ چھوڑنے کا مطلب آئی سی سی سے حاصل ہونے والی بڑی رقم کو چھوڑ دینا ہے۔

آکاش چوپڑا نے کہا کہ میں لکھ کر دے سکتا ہوں کہ پاکستان ورلڈکپ کھیلنے ضرور آئے گا اور بھارت پاکستان نہیں جائے گا۔

مزید پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹر نے حارث رؤف کو شاہین سے زیادہ خطرناک بولر قرار دیدیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ردعمل کو سنجیڈگی سے نہیں لے رہا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ ایشیاکپ 2023 کا انعقاد ایک نیوٹرل مقام پر ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ2023؛ بھارت کے پاکستان نہ آنے پر چیئرمین پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا

سابق کرکٹر نے بھارت کو ایشین کرکٹ کونسل کا بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی واحد بورڈ ہے جو ایشیاکپ کی حاصل ہونے والی رقم نہیں لیتا، بلکہ دیگر ممالک میں تقسیم کردیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں