لاہور میں پاسپورٹ فیس آن لائن جمع کروانے کا آغاز ہوگیا

درخواست گزار اے ٹی ایم کارڈ، ایزی پیسہ سے رقم جمع کرواسکیں گے


ویب ڈیسک October 20, 2022
درخواست گزار اے ٹی ایم کارڈ، ایزی پیسہ سے رقم جمع کرواسکیں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

لاہور میں پاسپورٹ بنوانے والے افراد کو گھنٹوں بنکوں میں قطاروں میں لگ کر فیس جمع کروانے سے نجات مل گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاسپورٹ حکام نے آج سے لاہور میں پہلے مرحلہ میں رہائشیوں کے لئے آن لائن پاسپورٹ فیس جمع کروانے کیلئے ایپ متعارف کروادی ہے۔

درخواست گزار اپنے اے ٹی ایم کارڈ، ایزی پیسہ اور انٹرنیٹ بینکنگ کارڈ کے ذریعے ایپ میں فیس کی رقم جمع کروا سکے گا جبکہ شہریوں کو فیس کے علاوہ بینک چارجز اب سے نہیں دینا پڑیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ بنوانے والے اپنے موبائل فون سے ایپ ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ درخواست گزار اپنا اور اپنی فیملی کا قومی شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم نمبر بھی درج کرسکتا ہے۔ اسی طرح فیملی کا باؤ ڈیٹا کے بعد 17حصوں پر مشتمل کوڈ موبائل پر وصول ہونے پر پاسپورٹ دفاتر جا کر اپلائی کرسکیں گے۔

درخواست گزار پلے اسٹور میں جاکر پاسپورٹ فیس آسان کے نام سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے جبکہ ایپ میں مختلف کیٹگری ہوں گی جن میں نیا پاسپورٹ پرانا پاسپورٹ کی تجدید شامل ہے۔

کیٹگری میں پاسپورٹ 5 سال کے لئے بنوانا ہے یا پھر 10 سال کے لئے یہ صارف اپنی سہولت کے حساب سے کلک کرکے منتخب کرسکتا ہے۔ فیملی کے جتنے ممبرز پاسپورٹ کےلئے اپلائی کریں گے اس کے مطابق فیس ایپ کے ذریعے اپنا قومی شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم نمبر ایپ میں ڈالنا ہوگا۔

آن لائن پاسپورٹ فیس کا تجربہ مرحلہ وار ملک کے دیگر شہروں میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں