ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے شیخ رشید

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی بڑھکیں گلے پڑنے والی ہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ


ویب ڈیسک October 20, 2022
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی بڑھکیں گلے پڑنے والی ہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ کی پارٹنر شپ ٹوٹنے والی ہے۔

شیخ رشید احمد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی پارٹنر شپ ٹوٹنے والی ہے، اسحاق ڈار روس اور چین کانام لینے سے پہلے شہباز شریف سے پوچھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ایک بار پھر سلیکٹ ہونے کی کوشش کررہا ہے، بلاول بھٹو زرداری

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف تو شو پیس ہے، فیصلے اور رابطے لندن سے ہو رہے ہیں، جہاں مایوسی چھاگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی بڑھکیں گلے پڑنے والی ہیں۔ 10-15 دن میں پتالگ جائے گا، کال آتی ہے یا قال پڑتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں