سندھ کے سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم کے لیے ججز کی نگرانی ختم

سندھ میں سیلابی صورتحال پر از خود نوٹس کی درخواست بھی مسترد


ویب ڈیسک October 20, 2022
سندھ میں سیلابی صورتحال پر از خود نوٹس کی درخواست بھی مسترد

سپریم کورٹ نے سندھ کے سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم کی نگرانی میں ججز کا کردار ختم کردیا۔

سپریم کورٹ میں سندھ سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم میں ججز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دینے کے حکم کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ امداد تقسیم نگرانی میں ججز کا کردار ختم کردیا۔

عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق شہریوں پر مشتمل کمیٹیاں حکومت اداروں کے ساتھ کام کریں گے، امداد تقسیم سے متعلق رپورٹس ہائیکورٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ کیس ہائیکورٹ میں ابھی زیر سماعت ہے سارے ایشوز وہیں اٹھائے جائیں، ہائیکورٹ کا بہت احترام ہے راستے میں نہیں آئیں گے۔

متاثرین کے وکیل نے فریاد کی دادو ڈوب گیا بچے مر رہے ہیں، فلڈ کمیشن بنائیں سپریم کورٹ از خود نوٹس لے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ از خود نوٹس لینا ہم نے بند کردیا ہے اب ایک طریقہ کار ہے۔

وکیل نے کہا کہ حکومت تو صرف امداد کا انتظار کر رہی ہے، صوبائی حکومت کو سندھ ہائیکورٹس کے ججز کو نگران بنانے کے حکم پر اعتراض ہے، اسے ایشو صرف ججز کی مانیٹرنگ کا ہے، کمیٹیاں بنانے پر اعتراض نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |