لاہور پولیس نے اغوا کاروں کے چنگل سے 15 سالہ بچی بازیاب کروالی

بچی نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ملزمان مجھے اسلام آباد میں جسم فروشی کروانے کے لئے لے کر جا رہے تھے


سید مشرف شاہ October 20, 2022
(فائل فوٹو)

لاہور: پولیس نے اغوا کاروں کے چنگل سے پندرہ سالہ بچی بازیاب کروا لی۔

ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق لاہور کی لاری اڈا پولیس نے 15 سالہ بچی کو بازیاب کروا لیا جس کو دو مرد اور دو خواتین پر مشتمل اغواکار اسلام آباد لے جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق اغوا کار بچی کو سفید رنگ کی کار میں اغوا کر کے لے جا رہے تھے تاہم جب پولیس نے اغوا کاروں کو ناکے پر روکا تو کار میں سوار بچی نے شور مچا دیا۔

بچی نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ملزمان مجھے اسلام آباد میں جسم فروشی کروانے کے لئے لے کر جا رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ15 سالہ فاطمہ راشد،شکر گڑھ کی رہائشی ہے، بچی کو اسکے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے ملزمان کی شناخت فیصل، راشد، رخسانہ اور ماریہ کے نام سے کی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں