طالبان کا جنگجو واپس بلانے کی خیبرپختون خوا حکومت کی اپیل کا خیرمقدم

یہ اچھی پیش رفت ہے، اب بندوق رکھ کر امن کی بات کرنے کی آس لگی ہے، معاون خصوصی اطلاعات و تعلقات عامہ


ویب ڈیسک October 20, 2022
یہ اچھی پیش رفت ہے، اب بندوق رکھ کر امن کی بات کرنے کی آس لگی ہے، معاون خصوصی اطلاعات و تعلقات عامہ

تحریک طالبان پاکستان نے جنگجو واپس بلانے کی بیرسٹر سیف کی اپیل کا خیرمقدم کیا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل طالبان سے اپنے لوگ واپس بلانے کی اپیل کی تھی، آج تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے اس کا خیر مقدم کیا گیا ہے، یہ اچھی پیش رفت ہے، اب بندوق رکھ کر امن کی بات کرنے کی آس لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان سوات سمیت پاکستان سے اپنے جنگجو واپس بلائیں، بیرسٹرسیف کی اپیل

بیرسٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف کسی کی ڈیوٹی لگائیں کہ انہیں وقتا فوقتا یہ یاد کرائیں کہ آپ ملک کے وزیر دفاع ہیں، ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے، صرف بیان بازی نہیں عملی کام بھی کریں، وہ ایسے بیانات دے رہے ہیں جیسے خیبرپختونخوا پاکستان کا حصہ ہی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات میں لگی آگ مجھ سمیت سب تک پہنچ سکتی ہے،وزیر دفاع

 

بیرسٹر سیف نے کہا کہ سوات کے معاملے پر امپورٹڈ حکومت نے سیاست چمکائی، خواجہ آصف کو آگ اپنے دامن تک پہنچتی نظر آ رہی ہے تو اقتدار میں بیٹھ کر اس کا کیا سدباب کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ ہیلی کاپٹر چارٹرڈ کرائیں تاکہ بھاگنے میں آسانی ہو، خیبرپختونخوا میں لاء اینڈ آرڈر، معاشی بدحالی کی جھوٹی باتوں کے پیچھے گمراہ کن ایجنڈا ہے، یہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا راستہ ہموار کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/zaland_01/status/1583044146184323072

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں