لکڑیاں اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار گدھوں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

ماہر گدھوں کو محکمہ جنگلات نے دوسرے بار رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، جو بغیر مالک کے لکڑیاں لے کر منزل تک پہنچاتے ہیں


فوٹو ایکسپریس

چترال کے علاقے دروش میں اسسٹنٹ کمشنر نےعمارتی لکڑی اسمگل کرنے میں ملوث سہولت کار گدھے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، جو دروش گول میں عمارتی لکڑی سمگل کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دروش کی طرف سے دروش گول میں کی جانے والی کارروائی کے دوران تین گدھے حراست میں لیے تھے اور بذریعہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ محمود آرا مشین دروش کے مالک محمود الحسن کی سپرداری میں دیئے گئے تھے لیکن اگلے روز جب دوبارہ کارروائی کی گئی۔ تو حیران کن طور پر وہی گدھے لکڑی اسمگل کرتے ہوئے پائے گئے۔

donkey-1

 

رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فارسٹ مجسٹریٹ دروش نے احکامات دیتے ہوئے فارسٹ ڈپارٹمنٹ کو 6 عدد گدھے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

donkey-2


گدھے لکڑی اسمگل کرنے میں استعمال ہورہے تھے، دریں اثنا یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مذکورہ گدھے انتہائی ہوشیار تھے اور لکڑیاں لادنے کے بعد بغیر مالک کی موجودگی کے لکڑی مطلوبہ مقام تک پہنچاتے تھے جہاں تک لے جانے کی انہیں تربیت دی گئی اور مالک کی موجودگی کے بغیر انتہائی دیانتداری سے اپنی ذمہ داری انجام دیتے تھے لیکن انہیں مالک کی وفاداری کی پاداش میں دروش فارسٹ مجسٹریٹ کے ہتھے چڑھنا پڑا پر اس کے باوجود انہیں پھر بھی دو دن آرام کے نہ مل سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں