جیمز بانڈ کو فلموں میں ملنے والا شاہی ایوارڈ حقیقت میں مل گیا

54 سالہ اداکار نے پانچویں اور آخری بار جیمز بانڈ کی فلم میں پچھلے برس اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔


ویب ڈیسک October 20, 2022
فوٹو: ٹویٹر

جیمز بانڈ فلم سیریز کے مشہور اداکار ڈینیئل کریگ کو برطانوی شاہی خاندان کی طرف سے 'دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج' ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

54 سالہ اداکار نے پانچویں اور آخری بار جیمز بانڈ کی فلم میں پچھلے برس اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ وہی ایوارڈ ہے جو جیمز بانڈ فلم میں ایجنٹ بانڈ کو سرکاری خدمات پر مل چکا ہے۔



ایوارڈ وصول کرتے وقت کریگ نے اپنا سر جھکایا اور برطانوی بحریہ کی وردی میں ملبوس شہزادی این نے انہیں یہ تمغہ پہنایا۔

ڈینیئل کریگ کو یہ ایوارڈ فلم اور تھیٹر کےلیے عمدہ کارکردگی پر دیا گیا ہے۔

شاہی خاندان کے آفیشل ٹوئٹر سے بھی اس حوالے سے ٹوئٹ کی گئی اور ایوارڈ دینے کی تقریب ونڈسر محل میں منعقد ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں