خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث تھا، ایف آئی اے


ویب ڈیسک October 20, 2022
فوٹو: فائل

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ہے۔

سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم محمد کاشف کو گرفتار کر لیا،ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ کی بیٹی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث تھا۔

ایف آ ئی اے کے مطا بق ملزم متاثرہ خاتون کو بلیک میل بھی کر رہا تھا، موبائل سے متاثرہ بچی کی قابل اعتراض تصاویر برآمد کر لی گئیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا ہے جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں