انسانی جسم کے ذریعے ہیروئن اسمگل کرنے والے عالمی گروہ کے 5 کارندے گرفتار
ملزمان کے قبضے سے 8 کلو گرام ہیروئن اور متعدد پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں
پشاور کے علاقے صدر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کے 5 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جو جسموں میں منشیات بھرے کیپسول چھپا کر انہیں بیرون ملک اسمگل کرتے تھے۔
کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے صدر ڈویژن میں اہم ترین کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر منظم انداز سے منشیات کے اسمگلنگ میں ملوث گروہ کو بے نقاب کردیا، مذکورہ گینگ کے کارندے انسانی جسم میں کیپسول چھپا کر ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرتے تھے۔
پولیس کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ملزمان کی شناخت کلیم اللہ، محمد طارق، ثمین جان اور مہران کے ناموں سے ہوئی، حراست میں لیے گئے تین افراد کا تعلق پشاور کے علاقے بڈھ بیر جبکہ ایک ضلع خیبر سے ہے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 8 کلوگرام خالص ہیروئن اور ملزمان سے متعدد پاسپورٹ سمیت دیگر سفری دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان برآمد ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی تیاری کررہے تھے، جس کیلیے ویزہ اور ٹکٹ وغیرہ کا بندوست بھی کیا گیا تھا۔
گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی۔ پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ تفتیش کے دوران ملزمان کی جانب سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔
ایس پی صدر سرکل ملک حبیب کے مطابق گروہ میں شامل افراد نے کچھ افغانیوں کے بارے میں معلومات بھی فراہم کیں ہیں جن کی گرفتاریاں جلد عمل میں لائیں جائیں گی۔