سیلاب متاثرین کیلیے آنے والی بین الاقوامی امداد کہاں گئی بلوچستان کے رکن اسمبلی کی وفاق پر تنقید

وزیراعظم صاحب آتے اور بس شعر سنا کر چلے جاتے ہیں، اسد بلوچ


October 20, 2022
فوٹو:فائل

بلوچستان کے رکن اسمبلی اسد بلوچ نے سیلاب متاثرین کو امداد نہ ملنے پر وفاق اور وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اسد بلوچ نے کہا کہ وفاق نے صوبے کے لیے محض دس ارب روپے کی امداد کا اعلان کیا، جس تباہی کے حساب سے بہت ہی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، صوبائی حکومت نے شہریوں سے لے کر یونین کونسل تک سیلاب متاثرین کی مدد کی جبکہ وفاق نے صرف اعلانات کیے۔

اسد بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم صاحب آتے اور شعر سنا کر چلے جاتے ہیں، وہ ہمیں بتائیں کہ سیلاب متاثرین کیلیے بیرون ملک سے آنے والی امداد کہاں گئی۔؟

رکن اسمبلی بشریٰ رند نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو سیلاب کے بعد جہاں گھر نہیں بچے وہاں بھی بجلی کے بل آرہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں