کراچی میں جمعے کو سمندری ہوائیں بند رہنے کا امکان

شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کئے جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک October 20, 2022
فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے روز کراچی میں سمندری ہوائیں بند اور درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے ۔

ارلی وارننگ سینٹرکی یش گوئی کے مطابق جمعے کو سمندری ہوائیں مکمل طور پر بند رہیں گی،دوپہر کے وقت شہر میں بلوچستان کی شمال مشرق اور شام کو مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے روز پارہ 38ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے،صبح کے وقت شہر کی فضاوں پر دھند چھانے سے حدنگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو درجہ حرارت 33.6 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ ہوا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |