جسٹس اطہر من اللہ سمیت 4 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کیلیے اجلاس طلب

سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں ہوگا


میاں عقیل افضل October 20, 2022
فوٹو فائل

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے اعلیٰ عدلیہ میں چار جج صاحبان کی تعیناتیوں کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس پیر کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت ہوگا، جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے پر غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں ججز کی فوری تعیناتی کی جائے، جسٹس قاضی فائز کا چیف جسٹس کو خط

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید ، سندھ ہائی کورٹ سے جسٹس سید حسن اظہر رضوی کو بطور جج سپریم کورٹ تعینات کرنے پر غور کیا جائے گا، علاوہ ازیں جسٹس شفیع صدیقی کو بطور جج سپریم کورٹ تعینات کرنے پر غور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک جج کی وجہ سے سندھ ہائی کورٹ کے ججز کی شہرت کو نقصان پہنچا، جسٹس سجاد کا چیف جسٹس کو خط

واضح رہے اس وقت سپریم کورٹ میں پانچ جج صاحبان کی آسامیاں خالی ہیں، اس حوالے سے تین سینئر جج صاحبان چیف جسٹس کو خط بھی لکھ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں