ایف اے ٹی ایف اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف مہم بدنیتی ہے دفتر خارجہ

بھارت فیٹف کارروائی کو سیاسی رنگ دینے اور پاکستان کی کامیابیوں پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے، دفتر خارجہ


خالد محمود October 20, 2022
فوٹو فائل

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا کی بدنیتی پر مبنی مہم کو مسترد کردیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت فیٹف کارروائی کو سیاسی رنگ دینے اور پاکستان کی کامیابیوں پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ترجمان کے مطابق فیٹف نے جون 2022 کے اجلاس میں اتفاق کیا کہ پاکستان نے دونوں ایکشن پلانز کو پورا کر لیا، بھارت بے بنیاد مہم کے ذریعے مذموم عزائم کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ جھوٹ اور پروپیگنڈے پر چلنے والے بھارتی میڈیا اور ریاستی اداروں کی کوئی ساکھ نہیں ہے، بھارت کا پاکستان مخالف بیانیہ بے بنیاد اور پیتھولوجیکل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |