سائفر تحقیقات جے آئی ٹی نے اعظم خان کو طلب کرلیا

سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری کو 5 اکتوبر کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے


October 20, 2022
فوٹو فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلیے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کے فیصلے کے تناظر میں اعظم خان کو پوچھ گچھ منگل 25 اکتوبر کو طلب کیا ہے، جہاں ڈائریکڑ ایف آئی اے اسلام آباد زون کی سربراہی میں قائم جوائنٹ انکوائری ٹیم اُن سے تفتیش کرے گی۔

یاد رہے کہ وزارت داخلہ کے احکامات پرڈی جی ایف آئی اے نے راوں ماہ 5 اکتوبر کو پانچ رکنی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی تھی، جس کی سربراہی ایف آئی اے اسلام آباد زون کے ڈائریکٹر عبدالجبار کے سپرد کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی میں دیگر ممبران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد، ڈیپٹی ڈائریکٹر کاونٹر ٹیررازم ونگ، اسٹنٹ ڈائریکٹر آئی او اور ٹیم کے سربراہ کی طرف مقرر کردہ آفیسر ممبران میں شامل ہیں۔ انکوائری ٹیم میں 3 انٹیلی جینس ادروں سے گریڈ 19 کے ایک ایک آفیسر بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں