جاندارکہانی کے بغیرڈرامہ سیریل کامیاب نہیں ہو سکتی زیب چوہدری

ماضی کے برعکس ان دنوں زیادہ ترڈراموں موضوع ، فنکار اورلوکیشنز ایک جیسی ہوتی ہیں


Showbiz Reporter March 25, 2014
ماضی کے برعکس ان دنوں زیادہ ترڈراموں موضوع ، فنکار اورلوکیشنز ایک جیسی ہوتی ہیں۔ فوٹو: فائل

SARGODHA: اداکارہ زیب چوہدری نے کہا ہے کہ میگا کاسٹ سیریل ہوں یا سوپ اچھی کاسٹ کے ساتھ جب تک جاندارکہانی شامل نہ کی جائے اس وقت تک کامیابی ممکن نہیں۔

پاکستان میں ماضی میں بننے والے ڈرامے اسی لیے مقبول ہوئے تھے کہ ان کی کہانیاں اورکرداروں کو مضبوط کرنے کے لیے خاصی محنت کی جاتی تھی لیکن اب کہانی کی بجائے بنائو سنگھارپرتوجہ دی جاتی ہے۔ ان خیالات کااظہارزیب چوہدری نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ میں اس وقت لاہوراورکراچی میں بنائے جانے والے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہوں لیکن اکثراوقات مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ اب زیادہ ترڈرامے ایک ہی طرح کے ہیں۔

ان کے موضوعات، فنکار اورلوکیشنز بھی ایک جیسی ہی ہوتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم معمول سے ہٹ کرکچھ منفردکام کریں توناظرین بھی ہمارے کام کوپسند کریں گے اورماضی کی طرح آج بھی پاکستانی ڈرامہ نمایاں پوزیشن پرہی رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں