سہواگ وان نے بابراعظم کے ٹی20 ورلڈکپ میں ٹاپ اسکورر بننے کی پیشگوئی کردی
پاکستانی کپتان غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں، سابق بھارتی بیٹر
بھارت کے سابق جارح مزاج اوپنر وریندر سہواگ اور سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹی20 ورلڈکپ میں بابراعظم کے ٹاپ اسکورر بننے کی پیشگوئی کردی۔
سابق بھارتی بیٹر کا کہنا ہے کہ پاکستانی کپتان غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں، ان کو بیٹنگ کرتے دیکھنا ایک خوشگوار تجربہ ہوتا ہے۔ ویرات کوہلی کی طرح بابراعظم بھی بڑے پْرسکون انداز میں اپنی اننگز آگے بڑھاتے ہیں۔
ویندر سہواگ کی تائید کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ بابراعظم نے محمد رضوان کے ہمراہ کئی شاندار شراکتیں قائم کی ہیں، وہ ایک شاندار بیٹر ہیں جنھوں نے تسلسل کے ساتھ رنز بنائے ہیں، ان کو ہی ورلڈکپ کا ٹاپ اسکورر ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: سچن ٹنڈولکر نے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا اعلان کردیا
قبل ازیں بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ مضبوط امیدوار ہیں جبکہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ڈراک ہارس سمجھی جاسکتی ہیں۔