کراچی 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزم گرفتار

اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد، ملزمان نے وارداتوں کا اعتراف کرلیا


Staff Reporter October 21, 2022
ملزمان کو رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا (فوٹو فائل)

رینجرز اورپو لیس نے 400سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملز مان کو گرفتار کرلیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن میں سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹر یٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار کیا۔

حراست میں لیے جانے والے ملزمان میں المان عرف بھورا ، یٰسین بنگالی، امتیاز احمدعرف اُستا د اور علی جان عرف جا نی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، چھیننے ہوئے 8 موبائل فونز اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی جب کہ چاروں ملزمان نے دوران تفتیش 400 سے زائد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں