طالبان سے مذاکرات کے بہتر نتائج نکلیں گیا عبدالقادر بلوچ

تھرپارکر میں ایک لاکھ سے زائد افراد قحط سے متاثر ہوئے ہیں، وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

تھرپارکر میں ایک لاکھ سے زائد افراد قحط سے متاثر ہوئے ہیں، وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لیے سنجیدہ لوگوں پر مشتمل کمیٹی کام کر رہی ہے اور انہیں مکمل اختیارات دیے گئے ہیں۔


انشاء اللہ مذاکرات کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوآدم میں نبی بخش بلوچ کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر شیخ رشید کو مذاکراتی کمیٹیوں پر اعتماد نہیں تو اس پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ وفاقی وزیر کا کہا کہ تھرپارکر میں ایک لاکھ سے زائد افراد قحط سے متاثر ہوئے ہیں۔ تھر کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت سندھ حکومت کی مدد کر رہی ہے۔ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی سندھ سے جلی ہوئی لاشیں ملنا لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت، صوبائی حکومتوں کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔ موجودہ حکومت نے وعدے پورے کیے ہیں جن کے اثرات اور ملکی معاشی صورتحال سب کے سامنے ہے۔
Load Next Story