نیوزی لینڈ میں مویشیوں کی ڈکار اورریح خارج کرنے پر ٹیکس کے خلاف احتجاج

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا

مظاہرین نے حکومت کو کسان دشمن قرار دیا:فوٹو:فائل

نیوزی لینڈ میں مویشیوں کی ڈکار اور پر ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف ہزاروں کسانوں نے احتجاج کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ میں مویشیوں کی ڈکار اور ریح خارج کرنے پر ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف ہزاروں کسان سڑکوں پر نکل آئے۔


احتجاجی کسانوں نے ٹریکٹر پر ریلیاں نکالیں اور وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے حکومت مخالف پلے کارڈز لہرا کر متوقع ٹیکس کے خلاف احتجاج کیا اور اسے کسان دشمن فیصلہ قرار دیا۔



نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے چند روز قبل کہا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی اور گرین ہاؤس گیسز میں کمی کے لیے مویشیوں کے ڈکار لینے اور ریح خارج کرنے پر بھی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
Load Next Story