سپریم کورٹ وزیراعظم کی نااہلی کیلیے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات

آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم کو فریق نہیں بنایا جا سکتا، پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کی درخواست پر اعتراض

کیس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عوامی اہمیت کا کیا معاملہ ہے، اعتراض (فوٹو فائل)

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رجسڑار آفس کی جانب سے درخواست پر 6 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ کیس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عوامی اہمیت کا کیا معاملہ ہے۔


مزید پڑھیں: وزیراعظم کی نااہلی کیلئے آرٹیکل 62 کے تحت سپریم کورٹ میں درخواست دائر

رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم کو کیس میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔ آئینی آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے حوالے سے مطمئن نہیں کیا گیا جب کہ فریقین کو کیس کی کاپی بھی نہیں بھجوائی گئی اور درخواست گزار نے دستیاب دوسرے فورم پر رابطہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے درخواست پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
Load Next Story