کنور خالد یونس کا ایم کیو ایم لندن سے لاتعلقی کا اظہار

نظر بندی کے خلاف درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری


کورٹ رپورٹر October 21, 2022
(فوٹو فائل)

سندھ ہائیکورٹ میں سابق رکن قومی اسمبلی کنور خالد کی نظر بندی کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران کنور خالد یونس نے ایم کیو ایم لندن سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی کنور خالد کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ ایم کیو ایم لندن نے مارچ میں انہیں ڈپٹی کنوینر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ حکومت سندھ نے اپریل میں نظر بندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا تھا۔

شوکت حیات ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ درخواست گزار نے پولیس اور رینجرز حکام کے روبرو پیش ہوکر بتایا کہ سیاسی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں، تاہم حکام نے نظر بندی کا نوٹیفیکیشن واپس نہیں لیا۔

مزید پڑھیں؛ کراچی میں ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے 2 ارکان گرفتار

درخواست گزار کنور خالد یونس نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ لندن سمیت کسی سیاسی جماعت کی سرگرمی میں ملوث نہیں۔ عمر 78 سال ہوچکی ہے، متعدد امراض کا شکار ہوں۔

شوکت حیات ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ نظر بندی کا حکم غیر قانونی قرار دیا جائے جس پر عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔