بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 5 اہلکار ہلاک

بھارتی فوجی حکام نے ہیلی کاپٹرمیں سوار افراد سے متعلق معلومات فراہم نہیں کیں


ویب ڈیسک October 21, 2022
بھارتی آرمی کا ہیلی کاپٹر ارونا چل پردیش میں گر کرتباہ ہوا:فوٹو:فائل

بھارتی فوجی کا جدید ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا جدید ہیلی کاپٹر ریاست ارونا چل پردیش کے دور دراز علاقے میں گر کرتباہ ہوگیا۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر جس علاقے میں گر کر تباہ ہوا وہاں سڑک موجود نہیں ہے۔

ریسکیو ٹیمیں بمشکل جائے حادثہ پر پہنچیں اور حادثے میں ہلاک ہونے والے چاروں فوجی اہلکاروں کی میتوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ہیلی کاپٹر میں گرتے ہی آگ بھڑک اُٹھی جس سے جدید ہیلی کاپٹر جل کر خاکستر ہوگیا۔

یہ خبر پڑھیں : بھارتی فضائیہ کا ابھینندن کے مگ-21 اسکواڈرن کو بند کرنے کا فیصلہ

تاحال بھارتی فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور حادثے کی وجہ کا بھی تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز تکنیکی خرابی پیدا ہوئی تھی۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ہی ارونا چل پردیش میں ہی بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر چینی سرحد کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا تھا جب کہ اسی ریاست میں گزشتہ 10 برسوں میں بھارتی فوج کے 7 سے زائد ہیلی کاپٹر حادثوں میں سابق وزیر اعلیٰ سمیت 40 اہلکار اور افسران ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔