ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی منظوری دیدی

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور بونڈ مارکیٹ میں بہتری آئے گی

منظوری بجٹ سپورٹ لون کے طور پر دی گئی ہے (فوٹو فائل)

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی منظوری دے دی گئی۔

مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک 2 ارب ڈالر قرض دیگا، بینک حکام کی اسحاق ڈار سے ملاقات

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے لیے فنڈز کی منظوری بجٹ سپورٹ لون کے طور پر دی گئی ہے۔ اے ڈی بی کے قرضے کی منظوری سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور بونڈ مارکیٹ میں بہتری آئے گی۔

اے ڈی بی کی جانب سے فنڈز کی منظوری کے بعد وزیر خزانہ اسحق ڈار نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ الحمدللہ! ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ نے پاکستان کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز جاری کرنے کے سلسلے میں معاہدہ آئندہ ہفتے میں کیا جائے گا۔

 

Load Next Story