شاہین آفریدی بھارتی کپتان روہت شرما کے اعصاب پر سوار ہوگئے

بیٹر نیٹس میں لفٹ آرم پیسر کے خلاف کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں


ویب ڈیسک October 21, 2022
بیٹر نیٹس میں لفٹ آرم پیسر کے خلاف کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اِن سوئنگ بولنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارتی کپتان روہت شرما نے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اِن سوئنگ بالنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے نیٹس میں لفٹ آرم پیسر کو کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

گزشتہ سال ٹی20 ورلڈکپ کے دوران بھارتی اوپنرز کے ایل راہول اور روہت شرما شاہین آفریدی کی اِن سوئنگ بالنگ پر جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تھے جس کے باعث بھارت بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف ایسی کارکردگی پیش کرنا چاہتا تھا جوہمیشہ یاد رہے، شاہین

پاکستان نے اس میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا، جو ٹی20 مقابلوں بھارت کی سب سے بڑی ہار تھی۔ شاہین آفریدی نے بھارت کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 31 رنز دیکر 3 سرکردہ بلےبازوں کو آؤٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں روایتی حریف 23 اکتوبر کو میلبرن کے تاریخ کرکٹ گراؤنڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں