کے پی پولیس اہلکار کی الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ عمران خان زندہ باد کے نعرے

اسلام آباد پولیس نے اہلکار اور پی ٹی آئی ایم این اے کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک October 21, 2022
فوٹو : اسکرین گریب

توشہ خانہ ریفرنس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد کے پی پولیس کے اہلکار نے الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ کی جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

خیبر پختونخوا پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے، اسلام آباد پولیس نے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

فائرنگ کرنے والا کے پی پولیس کا اہلکار ایم این اے صالح محمد کا گن مین تھا، اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی ایم این اے کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔



کے پی پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

پی ٹی آئی پارٹی کارکنوں نے ایم این اے صالح محمد کو چھڑا لیا تھا تاہم اسلام آباد پولیس صالح محمد کو دوبارہ گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

گرفتاری سے قبل ایم این اے صالح محمد کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے کے پی پولیس کے اہلکار نہیں تھے بلکہ اسلام آباد پولیس نے خود فائرنگ کی، میرے دو گن مینز کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں