الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان مزید مقبول ہوں گے شوکت ترین

مائنس ون عوام کو قبول نہیں، سابق وزیرخزانہ

مائنس ون عوام کو قبول نہیں، سابق وزیرخزانہ

سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان مزید مقبول ہوں گے۔

سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مائنس ون عوام کو قبول نہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان مزید مقبول ہوں گے ۔


شوکت ترین نے کہا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں کہ جس نے مقبول رہنما کو نااہل قرار دے دیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کوئی اصول نہیں توڑا، لوگ انہیں جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا


واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا، ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی ساتھ ہی عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

 
Load Next Story