شہباز شریف جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب
شہباز شریف کوچاہیئے کہ پہلے تولیں پھر بولیں، ان کا کام صرف بولنا رہ گیا ہے،پرویز الٰہی
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔
چودھری پرویز الٰہی نے گجرات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص خود کو وزیراعظم کہہ رہا ہے اسے سمجھ بوجھ ہونی چاہیے، شہباز شریف کوچاہیئے کہ پہلے تولیں پھر بولیں، ان کا کام صرف بولنا رہ گیا ہے اور وہ تواتر سے جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وفاق سے گندم امپورٹ کرنے کی اجازت مانگی اور شہباز شریف نے نہیں دی، پنجاب حکومت پرائیویٹ سیکٹر نہیں بلکہ گورنمنٹ آف پنجاب ہے، وفاق عام آدمی کو گندم اور آٹے کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے دیگر صوبوں کو گندم دی، پنجاب کو نہیں دی، ہم یہ ایشو سپریم کورٹ لے کر جائیں گے، وفاق ہمیں گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے پانچ نئے اضلاع بنائے ہیں اور یہ فیصلہ مشاور ت کے ساتھ کیا گیا ہے، نئے اضلاع بننے سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پرویزالٰہی نے جی ٹی روڈ سماں تا گجرات ڈنگہ دورویہ سڑک اورفلائی اوور منصوبہ، اولڈ جی ٹی روڈ گجرات تا لکھن والا دورویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔

انہوں نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت 80لاکھ خاندانو ں کو 40 فیصد رعایت پر اشیائے ضروریہ دے رہے ہیں، مستحق خاندانوں کے ان کے بینک اکاؤنٹ میں رقم جمع کرائی جا رہی ہے، پروگرام کے تحت رجسٹر ہونے والے کریانہ اسٹورز کو 10 فیصد کمیشن دیا جا رہا ہے۔