آئی جی اسلام آباد کا سڑکیں بند کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، اسلام آباد ایکسپریس وے اور سرنگر ہائی سمیت شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات


ویب ڈیسک October 21, 2022
جو مظاہرین سڑک بلاک کرے اس سے ہرگز نرمی نہ برتی جائے، آئی جی اسلام آباد (فوٹو : فائل)

آئی جی اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر آپریشنل شعبے کی تمام نفری کو سڑکوں پر آنے اور سڑکیں بند کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی نے حکم دیا ہے کہ نہ صرف ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز بلکہ زونل ایس پیز، ایس ایس پی آپریشن اور ڈی آئی جی خود پٹرولنگ کی مانیٹرنگ کریں، ڈائریکٹر سیف سٹی شہر بھر کی موثر مانیٹرنگ کرکے آپریشنل پولیس افسران سے لمحہ بہ لمحہ رابطے میں رہیں۔

ذرائع کے مطابق آنسو گیس کے شیل فیض آباد، ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ، بے نظیر چوک، گولڑہ موڑ، سترہ میل کے اہم داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس نفری کو فراہم کردئیے گئے۔

یہ پڑھیں : پی ٹی آئی کا ملک بھر میں احتجاج، پنجاب میں متعد سڑکیں بند

ذرائع کے مطابق آئی جی نے حکم دیا ہے کہ جس علاقے میں امن عامہ میں خلل پڑا یا شاہراہیں بلاک ہوئیں متعلقہ افسران سے باز پرس ہوگی، کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کرکے امن تباہ کرنے والوں کو فوری حراست میں لیا جائے، قانون کو ہاتھ میں لینے اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے زیرو ٹالیرنس کے تحت نمٹا جائے۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل برانچ نے آئی جی کو رپورٹ دی ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد راولپنڈی کی سڑکیں بلاک کی جارہی ہیں جس پر پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی تیاری شروع کردی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی جی نے حکم دیا ہے کہ جو مظاہرین سڑک بلاک نہ کریں اور پُرامن رہیں انہیں نہ روکا جائے لیکن جو سڑک بلاک کرے اس سے ہرگز نرمی نہ برتی جائے۔

اسلام آباد میں سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات

پی ٹی آئی کے احتجاج پر اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، ڈی آئی جی آپریشن، اسلام آباد انتظامہ اور پولیس کے اعلی افسران فیلڈ گشت پر نکل آئے۔ اسلام آباد ایکسپریس وے اور سرنگر ہائی سمیت شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد نے ریڈ زون کا دورہ کیا اور احتجاج کے مقامات پر بریفنگ لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |