ویرات کوہلی سے متاثر ہوکر انوشکا شرما بھی ’کرکٹر‘ بن گئیں

بھارتی اداکارہ کی نئی فلم ’چکدے ایکسپریس‘ کی شوٹنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں


ویب ڈیسک October 21, 2022
فوٹو: ٹوئٹر

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی نئی فلم 'چکدے ایکسپریس' کی شوٹنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ اپنی فلم کی شوٹنگ کیلئے کولکتہ میں میں مصروف ہیں اور فلم بھارتی خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے۔



تصاویر میں انوشکا شرما نے سفید شرٹ اور کتھئی رنگ کی اسکرٹ والا اسکول یونیفارم پہنا ہوا ہے اور ان کے بال بھی بالکل کسی کھلاڑی کی طرح چھوٹے کٹے ہوئے ہیں۔

انوشکا شرما کو میدان میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ لندن میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور انہوں نے فلم سیٹ سے تصاویر اپلوڈ کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھا ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں