حکومت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سربراہ آصف زمان کو عہدے سے ہٹا دیا

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزرات بین الصوبائی رابطہ نے رنل ریٹائرڈ آصف زمان کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا


ویب ڈیسک October 21, 2022
فوٹو فائل

حکومت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل (ریٹائرڈ) آصف زمان کو عہدے سے ہٹا دیا۔

وزرات بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن وزیراعظم کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اسکواش کے سابق پلیئر آصف زمان کو مارچ 2021 میں تین سال کیلیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا تھا۔

اس سے قبل یہ عہدہ اختر گھنجیرا کے جانے کے بعد دو سال سے خالی تھا جس پر انٹرویو میں تیسرے نمبر پر آصف زمان کو اس عہدہ پر لگایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |