عمران خان کی نااہلی پنجاب خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کے ہنگامی اجلاس طلب
وقت آ گیا ہے اسمبلیوں سے نکل کر عوام کی عدالت میں پیش ہوں۔ چیف وہپ پنجاب اسمبلی
چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے پر پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی اسمبلیوں کے ہنگامی اجلاس طلب کرلیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی اسمبلیاں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے پر شدید ردعمل دیں گی۔
چیف ویپ پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کی صدارت اسپیکر محمد سبطین خان کریں گے، سیاسی صورت حال کے پیش نظر اجلاس بائیس اکتوبر کی دوپہر تین بجے طلب کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس؛ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی حالات پر اراکین کی رائے لی جائے گی اور پھر ایوان کے فلور سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ چیف وہپ نے کہا کہ عمران خان کے بغیر موجودہ اسبملیاں ڈمی ہیں، وقت آگیا ہے کہ اسمبلیوں سے نکل کر عوام کی عدالت میں پیش ہوں اور اُن کی آواز بن کر ملک کو حقیقی آزادی دلائیں۔
اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کے حولاے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔