پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا لیکن ہر بار مضبوطی سے سامنے آیا آرمی چیف

امن اور استحکام صرف اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب قانون کی حکمرانی اور ریاست کی رٹ قائم ہو, جنرل باجوہ


ویب ڈیسک October 21, 2022
(فوٹو فائل)

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت اور فروغ کے لیے قومی ہم آہنگی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این ڈی یو کے دورے کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ 24ویں قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت اور فروغ کے لیے قومی ہم آہنگی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا لیکن ہر بار مضبوطی سے سامنے آیا، دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ ایک ایسی ہی مثال ہے جو پوری قوم کے نقطہ نظر کی وجہ سے کامیاب ہوئی۔

جنرل باجوہ نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ امن اور استحکام صرف اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب قانون کی حکمرانی اور ریاست کی رٹ قائم ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |