عمران خان کی نااہلی الیکشن کمیشن نے حکومت سے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی

وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کے مراسلے پر صوبوں کو ہدایات جاری کر دیں۔

فوٹو فائل

توشہ خانہ ریفرنس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنے دفاتر کے لیے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی۔

الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو بذریعہ مراسلہ سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر، عملے کو فُول پروف سیکیورٹی دی جائے۔


مراسلے کے مطابق چیف سیکرٹریز اور پولیس کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی بڑھانے کا کہا جائے۔ وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کے مراسلے پر صوبوں کو ہدایات جاری کر دیں۔

 
Load Next Story