’دی کراؤن‘ کے سیزن 5 کا ٹریلر دیکھ کر پاکستانی فلمی شائقین مایوس

سیریز کے تازہ سیزن میں برطانوی شاہی خاندان کے سب سے مشکل دور کو اسکرین پر دکھایا جائے گا


ویب ڈیسک October 21, 2022
سیریز کا پہلا سیزن 2016 میں جاری کیا گیا تھا، فوٹو: انسٹاگرام

نیٹ فلکس کی مشہور سیریز 'دی کراؤن' کے پانچویں سیزن کا ٹریلر دیکھ کر پاکستانی شائقین کی خواہش پوری نہیں ہوئی۔

ڈاکٹر حسنات کے کردار کو ادا کرنے کے لیے شامل ہونے والے پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کی ایک جھلک بھی ٹریلر میں نظر نہیں آئی۔

'دی کراؤن' کے تازہ سیزن میں برطانوی شاہی خاندان کے سب سے مشکل دور کو اسکرین پر دکھایا جائے گا۔



اس سیزن میں مداحوں کو شہزادی ڈیانا کو طلاق دینے کے لیے چارلس کے ملکہ برطانیہ کو راضی کرنے اور مشہور فوٹوگرافر گروپ پاپرازی کے شہزادی ڈیانا کو ہراساں کرنے کے مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔

شہزادی ڈیانا کا شاہی خاندان کے پروٹوکولز کے خلاف ایک کتاب شائع کروانے کے فیصلہ بھی اس سیریز کا حصلہ ہے، جس کے بعد چارلس کی برطانوی عوام کے درمیان مقبولیت میں کمی آگئی تھی۔

نئے سیزن کا کو نیٹ فلکس پر 9 نومبر سے نشر کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں