عینی جعفری کی 4 برس بعد شوبز میں واپسی
اداکاری کے میدان میں دوبارہ واپسی پر بیک وقت نروس بھی ہوں اور بہت پرجوش بھی ہوں، اداکارہ
پاکستانی اداکارہ عینی جعفری چار سال بعد ویب سیریز 'مندی' سے اسکرین پر واپسی کریں گی۔
انسٹاگرام پر پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ 4 برس کے بریک کے بعد انتہائی باصلاحیت کاسٹ کے ساتھ پروجیکٹ کا حصہ بننے پر میں بہت خوش اور پرجوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اداکاری کے میدان میں دوبارہ واپسی پر بیک وقت میں نروس بھی ہوں اور بہت پرجوش بھی ہوں۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ اتنا وقت گزرنے کے باوجود فن کے لیے مجھ میں جو جذبہ ہے وہ کبھی ختم ہی نہیں ہوا۔
اویس خان کی ہدایت کاری میں سیاست کے موضوع پر بننے والی ویب سیریز'مندی' کی شوٹنگ کا آغاز لاہور میں ہوچکا ہے۔
ویب سیریز میں عینی جعفری کے علاوہ، صبا قمر، میکال ذوالفقار اور شایان خان بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔